18 نومبر، 2015، 5:07 PM

جرمنی کے ہینور فٹبال سٹیڈیم سے مشتبہ بیگ برآمد ،جرمنی اور ہالینڈ کا میچ منسوخ

جرمنی کے ہینور فٹبال سٹیڈیم سے مشتبہ بیگ برآمد ،جرمنی اور ہالینڈ کا میچ منسوخ

جرمنی کے ہینور سٹیڈیم میں مشتبہ بیگ برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث سٹیڈیم کو خالی کرالیا گیا ہے جہاں جرمنی اور ہالینڈ کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ کھیلا جانا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے ہینور سٹیڈیم میں مشتبہ بیگ برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث سٹیڈیم کو خالی کرالیا گیا ہے جہاں جرمنی اور ہالینڈ کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ کھیلا جانا تھا۔ ہینور سٹیڈیم میں جرمنی اور ہالینڈ کے درمیان فٹبال میچ کھیلا جانا تھا تاہم میچ سے کچھ دیر پہلے سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے مشتبہ بیگ برآمد ہونے پر سیکیورٹی خدشات کے باعث میچ کو منسوخ کر کے سٹیڈیم خالی کرالیا ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کابینہ کے ساتھ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے آنا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل پیر س میں ہونے والے حملوں سے یورپی ممالک میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔دہشت گردوں کی جانب سے پیرس حملوں میں 132 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

News ID 1859674

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha